نیویارک…این
جی ٹی…جتنی بڑی سوئیٹر بُننی ہے اب بُنیں کو ئی حد نہیں کیونکہ اب پیش ہیں
دنیا کی سب سے بڑی سلائیاں۔امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر Caseyکی ایک
کمپنی نے سوئیٹر بُننے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سلائیاں تیار کرلی
ہیں۔بولن اینٹرپرائز نامی اس کمپنی نے 60گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد دی
یارن اسٹوڈیو کی مالکن کے لیے 13فٹ لمبی اور3اعشاریہ25انچ قطر کی حامل
سلائیاں تیار کیں۔لکڑی سے تیار کی گئیں عام سے کئی گنا بڑی ان سلائیوں
کودنیا کی سب سے بڑی سلائیاں تسلیم کرتے ہوئے گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنادیا
گیا ہے۔
Saturday, 25 May 2013
سوئیٹر بُننے کی13فٹ لمبی سلائیاں تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ
Posted by Unknown on 06:12 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment