کراچی…رواں
مالی سال 20 مئی تک ملک سے باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی
ہوئی،رائس ایکسپورٹرز نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
ہے،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2012 سے 20 مئی 2013 تک 4
لاکھ 97 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد ہوا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں 8 لاکھ
34 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد ہوا تھا۔ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اور
ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے ملکی باسمتی چاول کی قیمت عالمی منڈی
کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے۔صورت حال کے پیش نظر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی
ایشن نے حکومت سے برآمدات کیلئے سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Friday 24 May 2013
باسمتی چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی ،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Posted by Unknown on 05:12 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment