Friday, 24 May 2013


کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج بھی 100انڈیکس میں تقریباً دو سو پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔الیکشن کے بعد سے اب تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس وقت انڈیکس 21 ہزار 387 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں الیکشن 2013 کیکچھ دن پہلے سے تیزی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔اب تک انڈیکس میں 24 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوچکا ہے ماہرین کے مطابق الیکشن کے بعد مستحکم حکومت بننے اور معاشی حالات میں بہتری کی توقعات کے باعث ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment