Friday, 24 May 2013


نیویارک …این جی ٹی …امریکی بلینئر اور اس کی بیوی کے درمیان ہونے والی ممکنہ طلاق کو دنیا کی مہنگی ترین طلاق تسلیم کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں شوہر کو اپنی آدھی دولت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔یہ ارب پتی شوہر11 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک امریکی بزنس ٹائیکون اور آئل کمپنیزکے مالک 67 سالہ ہیرالڈ ہیم ہیں جن کا شمار دنیا کے سو امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ہیرالڈ کی دوسری بیوی سوئی این ہیم نے گزشتہ برس ان پر بیوفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کا فیصلہ جلد متوقع ہے ۔اگر یہ درخواست منظور ہوگئی تو ریاستی قانون کے مطابق ہیرالڈ ہیم کو تمام اثاثہ جا ت اپنی اہلیہ کیساتھ برابری کی بنیاد پر بانٹنے ہوں گے جس کے تحت جہاں سوئی این ہیم کم و بیش ساڑھے 5 ارب ڈالر اپنے شاہر سے بٹوریں گی وہیں یہ دنیا کی تاریخ میں مہنگی ترین طلاق کہلائے گی۔واضح رہے کہ99ء میں امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈاک اورانکی اہلیہ ایناکے درمیان قانونی علیحدگی اب تک دنیا کی مہنگی ترین طلاق مانی جاتی ہے جس میں انہیں اپنی بیوی کو تصفیے کی مد میں 1.7 بلین ڈالرز ادا کرنے پڑے تھے۔

0 comments:

Post a Comment