Friday, 24 May 2013


نیویارک…این جی ٹی…جسمانی طاقت کی نمائش کیلئے دنیا بھر میں بڑے بڑے سورما نت نئے تجربات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن امریکا میں تو امدادی مقاصد کے تحت جہاز کھینچنے کا منفرد مظاہرہ کیا گیا۔امریکی ریاست نیویارک کے جان ایف کینیڈی اےئرپورٹ کے رن وے پر دنیا بھر سے آئی ٹیموں کے درمیان اےئر بس کےA320جیٹ طیارے کوتیز رفتاری سے 100فٹ تک کھینچنے کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میٹروپولیٹن پولیس،سٹی اور اسٹیٹ پولیس اہلکاروں سمیت فضائی کمپنی کے ملازمین پر مشتمل ٹیموں کے مردو خواتین سبھی اس کارخیر ایونٹ میں پیش پیش نظر آئے جس کا مقصد بچوں میں کینسر کیخلاف کام کرتی فلاحی تنظیم کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

0 comments:

Post a Comment