Friday, 24 May 2013


نیویارک… دنیا بھر میں بزرگ افراد اپنے دانت گر جانے کے باعث مصنوعی دانتوں کا استعما ل کر تے ہیں لیکن امریکا میں92سالہ ایسے بزرگ بھی موجود ہیں جنھوں نے اپنے حقیقی دانتوں سے کار کھینچتے ہوئے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔نیویارک میں ہونے والے ایک ایونٹ میں ملک بھر سے طاقتور ترین افراد شریک ہوئے جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کیساتھ دلچسپ اور خطرناک کرتب دکھائے۔انتہائی مضبوط دانتوں اورجبڑوں کے مالک92سالہ مائیک گرین اسٹین نامی اس معمر شخص نے پر ہجوم شاہراہ میں کار کو رسی سے باندھتے ہوئے اپنے دانتوں میں پکڑ کر دور تک کھینچ دکھایا۔ اس مظاہرے کے دوران حیرت انگیز طور پر اس شخص کا کو ئی دانت نہیں ٹوٹا اور دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

0 comments:

Post a Comment