Friday, 24 May 2013


ساؤپالو…این جی ٹی …دنیا بھر کے قیدیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلدی سے اپنی سزا پوری کر کے آزاد ہوجائیں،ایسے ہی قیدیوں کے لئے برازیل میں ایک منفرد پیشکش کی جارہی ہے۔برازیل کی ایک جیل میں قیدیوں نے سوئیٹرز بننا شروع کر دیں جس کے بدلے میں ان کی سزا میں کمی کی جارہی ہے۔قیدی یہ کام ایک مقامی فیشن ڈیزائنر کیلئے کر رہے ہیں جس میں انہیں تین دن سوئیٹربننے کے عوض ایک دن کی قیدمیں کمی کیساتھ ساتھ250 ڈالر ماہانہ اجرت بھی مل رہی ہے جو برازیل میں کم سے کم ملنے والی مزدوری کا 75 فیصد ہے۔ہاتھ میں سلائیاں لئے پوری مہارت سے اس کام میں مگن ان قیدیوں کودیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ جیل کے بجائے کوئی ٹیلر شاپ ہو۔اس حوالے سے قیدیوں کا رد عمل بھی خاصا خوشگوار ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس کام کے ذریعے سزا میں کمی اور پیسے کمانے کیساتھ ساتھ اپنی شخصیت اور سوچ میں مثبت تبدیلی محسوس کرنے لگے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment