Friday, 24 May 2013

 
کوالالمپور… این جی ٹی… ملائشیاسے تعلق رکھنے والے21سالہ نوجوان نے دنیا کے گِرد مکمل چکرلگا کر کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اینتھونی ٹین نامی اس نوجوان نے ایک انجن والا طیارہ سیسنااڑاتے ہوئے 50دنوں میں 40ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ۔ہوا بازی کے شوق سے جنون کی حد تک لگن کی وجہ سے اینتھونی نے21ممالک کا دورہ کرتے ہوئے نہایت کم عمری میں یہ عالمی کارنامہ سر انجام دیااور اپنا نام دنیا کے گِرد چکر مکمل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر پائلٹ کی حیثیت سے ریکارڈ بکس میں درج کروادیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment