Friday 10 May 2013

ریو ڈی جنیرو: برازیلین لڑکی کے منہ میں حادثاتی طور پر سپیئر گن (نیزہ) لگا جو اسکے دانت اور گردن کی ہڈی کو توڑتا ہوا پار ہو گیا اسکے باوجود وہ لڑکی زندہ بچ گئی۔

لڑکی روزا کے شوہر ایلی سنگیلا زیر آب فشنگ ڈیوائس کی صفائی کا کام کرتے ہیں وہ کام میں مصروف تھے کہ نیزہ حادثاتی طور پر ان کی بیوی کی گردن میں پیوست ہو گیا۔

اسپیر گن لڑکی کے دانتوں کو توڑتا ہوا گردان کے اوپری حصے سے پیچھے کو نکل گیا۔

لڑکی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد اسپیر گن کا وہ حصہ کامیابی سے نکال لیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گردن میں داخل ہونے والی چیز تھوڑی سی دائیں یا بائیں ہو جاتی تو لڑکی کی جان جا سکتی تھی یا وہ ہمیشہ کے لیے معذور ہو جاتی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی موت کے منہ سے نکلی ہے اور انہیں نئی زندگی ملی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے نرم غذا کھانا اور پینا شروع کر دیا ہے تاہم وہ ابھی تک بول نہیں سکتی۔ 

0 comments:

Post a Comment