بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان پبلک سروس کمیشن انڈین گورنمنٹ کی ویب سائٹ کو ایک پاکستانی ہیکر جس کا نام 'Codacker' ہے نے ڈی-فیس کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیکر نے RPSC پورٹل پر 'پاکستان زندہ باد' لکھا تھا اور یہاں تک کہ سائٹ کے ٹریفک کو موڑ دیا۔ سائٹ پر ایک اور پیغام بھی لکھا ہے کہ 'پاکستانی ہیکر کے غضب کو محسوس کرو'۔
تاہم،کمیشن کے حکام نے آج صبح ہیکنگ کے بارے میں معلومات موصول ہونے کے بعد ویب سائٹ کو، چند گھنٹوں کے اندر بحال کر لیا۔
RPSC سیکرٹری کے کے پٹھک نے بیان دیا کہ "ہماری دو ویب سائٹس میں سے ایک کو آج صبح ہیک کیا گیا اور پیغام 'پاکستان زندہ باد' خبر کے حصے پر دکھایا جا رہا تھا۔ ویب سائٹ کو جلد ہی منتظم ٹیم کی طرف سے ہیکنگ سے آزاد کرا لیا گیا"۔ بعد میں، ایک ایف آئی آر بھی نامعلوم افراد کے خلاف دائر کی گئی تھی۔
یہ چند ماہ کے دوران پاکستانی ہیکروں کی طرف سے دوسرا دستاویزی حملہ ہے۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملے میں،ایک سائبر گروپ بہ نام True Army نے 1000 سے زائد بھارتی حکومتوں کی ویب سائٹس کی ویب خلا میں مداخلت کاری کی۔ یہ سائبر حملہ پاکستانی الیکشن کمیشن ویب سائٹ کو بھارتی ہیکروں کی طرف سے توڑنے کی جوابی کارروائی کے طور پر قرار دیا گیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment