Thursday 9 May 2013



لاہور…لاہور میں گزشتہ روز دوپہر ایک بجے سے نو منزلہ ایل ڈی اے پلازا میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ،جانیں بچانے کی کوشش میں پانچ افرادبالائی منزلوں سے نیچے گر کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ لاہور کے بلندو بالا 9 منزلہ ایل ڈی اے پلازامیں دوپہر ایک بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کی تین بالائی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایل ڈی پلازہ میں موجود بعض لوگوں نے رسیوں اور کود کر اپنی جانیں بچانے کی کوش کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تاہم فائر برگیڈ کا عملہ آدھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا عمل ابھی تک جاری ہے۔ موقع پر موجود ڈی جی ایل ڈی اے اعجاز منیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی انکوائری آج صبح سے شروع ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات سے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے، تاہم ریکارڈ جلانے کے لیے سازش کے پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی جی ایل ڈی اے اعجاز منیر نے کہا کہ ہمارے اسٹاف کے 15 ارکان ابھی تک لاپتہ ہیں اور ریسکیو کا عملہ انھیں تلاش کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment