Friday 24 May 2013


کیو… این جی ٹی… یوکرین سے تعلق رکھنے والی 22سالہ لڑکی Varyaنہایت کم عمری سے ہی بھاری بھرکم وزن اٹھانے میں اتنی مہارت رکھتی ہے کہ اگر اس سے پنگا لیا تو یقینا منہ کی کھانی پڑیگی۔Varyaکواپنی جسمانی طاقت پر اس قدر بھروسہ ہے کہ وہ ناصرف اپنے وزن سے چار گنا زائد وزن باآسانی اٹھا لیتی ہے بلکہ اس میدان میں یہ اپنی فنی مہارت اور قابلیت کی وجہ سے مَردوں کوبھی میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیتی ہے۔دن کا بیشتر حصہ ٹریننگ اور ایکسر سائز میں بسر کرنے والی یہ مضبوط ترین لڑکی اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بنیاد پرکئی مقابلوں میں حصہ لیکر فاتح قرار پا ئی ہے جبکہ ورلڈ ریکار ڈ بکس میں بھی جگہ بنا چکی ہے۔

0 comments:

Post a Comment