Tuesday, 7 May 2013



ٹیکساس…امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے جارج آر براؤن سینٹر میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چند ہفتوں قبل امریکی ریاست کنٹی کٹ کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے واقعے اور اس کے نتیجے میں 27افراد کی ہلاکت کو بھلاتے ہوئے امریکی عوام نے گنوں اور رائفلوں کے اس کنونشن میں بھرپور اندازمیں شرکت کی۔ہر قسم کا اسلحہ اور گولہ بارود لیے اس میلے میں جہاں امریکی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں یہ اسلحہ ہاتھوں ہاتھ بکتا نظر آیا۔واضح رہے کہ کنٹی کٹ میں پیش آئے واقعے کے بعد امریکا میں اسلحہ واپس جمع کرانے کی مہم زوروں پر ہے اور لوگ بڑی تعداد میں قطاروں میں لگ کر ہر قسم کے ہتھیار واپس کراتے نظر آرہے ہیں لیکن دوسری جانب اسلحے کی خریداری میں لوگوں کی دلچسپی کچھ اُلٹ ہی نظارہ پیش کررہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment