روم…این
جی ٹی…گنج پن ایک ایسا عالمی مسئلہ ہے جس سے دنیا بھر کے مرد پریشان پائے
جاتے ہیں ۔اس مسئلے کا حل بھی اب اٹلی کے طبی ماہرین نے ڈھونڈ نکالا ہے
جنہوں نے گنج پن کا ایسا علاج دریافت کر لیا ہے جس میں مریض کا اپنا خون
اُسکے بال اُگانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اٹلی کی یونیورسٹی میں ہونے
والی ایک تحقیق کے مطابق "ومپائر "نامی اس طریقہ علاج میں گنج پن کا شکار
شخص کے جسم سے خون لے کر اُسے ایسی مشین سے گزارا جاتا ہے جو خون سے خاص
ذرات والاپلازما الگ کر لیتی ہے ۔اگلے مرحلے میں مریض کے خون سے حاصل کردہ
ان ذرات کو سر کی جِلد کے نیچے انجکشن کے ذریعے منتقل کردیاجاتا ہے جس کے
نتیجے میں گِر جانے و الے بال کچھ ہی عرصے میں قدرتی انداز سے دوبارہ اُگنا
شروع ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں گنج پن کا شکار45افراد پراس جدید علاج کی
آزمائش کی گئی جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے اور کچھ ہی عرصے میں یہ
تمام افراد اپنے نئے بالوں کو لیکر بیحد خوش نظر آئے ۔
Tuesday, 7 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment