Friday 24 May 2013


اسلام آباد…سینٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کے انتخاب کو مسترد کردیا اور صدر کے عہدے کے لئے 60 دن کے اندر انتخاب کرانے کی سفارش کردی، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے موقف اختیارکیا کہ کمیٹی کے فیصلے کے بین الاقوامی سطح پر اثرات ہوں گے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کمیٹی کی چیئرپرسن فرح عاقل کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کے تیسری بار انتخاب کے تنازع پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کے انتخاب کو مسترد کردیا اور سفارش کی کہ ایسوسی ایشن کے صدر کی نشست خالی ہے، 60 دن میں انتخاب کرایا جائے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے رکن سینیٹرحاجی غلام علی نے کہا کہ ایک شخص اپنی ذات کی خاطر پورے ملک کو داوٴ پر لگارہا ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ فریداللہ خان نے بتایا کہ 2005 کی اسپورٹس پالیسی کے تحت کوئی شخص تیسری بار ایسوسی ایشن کا صدر نہیں بن سکتا۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 2005 کی اسپورٹس پالیسی کی توثیق کی ہے، اس موقع پر عارف حسن نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے ماتحت ادارہ ہے۔عارف حسن کا موقف تھا کہ کمیٹی کے فیصلے کے بین الاقوامی سطح پر اثرات ہوں گے، ،انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن اسی تنازع پر ہماری رکنیت ختم کررہی تھی۔

0 comments:

Post a Comment