Tuesday, 7 May 2013



لاہور…امرتسرسے پاکستان آنے والی دوستی بس کے سامنے بھارتی شہریوں نے احتجاج کیا ہے،اس حوالے سے دوستی بس کے پاکستانی ڈرائیورمحمد خلیل نے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ دوستی بس کے سامنے بھارتی شہریوں نے احتجاج کیا،صورت حال کے پیش نظروہ بس امرتسر میں قریبی تھانے لے گیا جہاں پولیس اسکواڈ نے اپنے پہرے میں بس کو واہگہ بارڈرتک پہنچایا ۔بس ڈرائیور کے مطابقبھارتی شہری پاکستان کے خلاف زبردست نعرے لگا رہے تھے اور دھمکیاں دے رہے تھے۔

0 comments:

Post a Comment