Tuesday, 7 May 2013



اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ اور بلتستان ڈویژن کے چندایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان ڈویڑن کے اضلاع غذر اور دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں کئی روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چلاس شہر میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہوگیاہے۔ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ پیر کو سب سے زیادہ گرمی دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح رکارڈ کئے گئے۔

0 comments:

Post a Comment