سجاول…پاکستان
میں پہلے ٹائٹ گیس ذخیرے سے تقریباً 28 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار
جولائی سے شروع ہو جائے گی۔پی پی ایل حکام کے مطابق ٹائٹ گیس پالیسی کے
تحت پہلی مرتبہ ملک میں سجاول کے قریب ٹائٹ گیس کے دو کنویں کھودے گئے ہیں
جن سے یومیہ 28 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار متوقع ہے۔ ان دو کنووں کی
کھدائی پچھلے سال جولائی میں شروع کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ گیس فیلڈ سے 50
کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کا م جاری ہے جسے جولائی تک مکمل کیے
جانے کا امکان ہے۔ گیس کی حرارتی پیمائش 840 بی ٹی یو کے قریب ہے۔
Sunday 5 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment