Saturday, 25 May 2013


ٹیکساس… این جی ٹی… کوئی چیز اگر آگ کی لپیٹ میں آجائے تو اسکابچنا ناممکن نظر آتا ہے اور ایسا ہی کچھ اس وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ریل روڈ برج پر آگ کیا لگی کئی کلومیٹر طویل پل کو ساتھ ہی لے ڈوبی۔ٹیکساس کے دو شہروں سین صبا اور لومیٹا کو ملاتے اس پل پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز15گھنٹوں تک جتن کرتے رہے لیکن آگ تھی کے بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔خیر آگ تو نہیں بجھی لیکن برج ضرور ڈھے گیاجسکے گرنے کا نظارہ ایسا جیسے ڈومینوز کی دیوار کنٹرول انداز میں گرائی جارہی ہے۔دریائے کولوراڈور سے گزرتے اس پل کی ازِ سر نو تعمیر کا تخمینہ10ملین(1کروڑ)ڈالر لگایا جارہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment