Friday, 3 May 2013



کراچی…کراچی میں قتل کیے گئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی، صادق زمان خٹک کی تدفین نوشہرہ میں ہو گی۔ رہنما کے قتل پر اے این پی آج سندھ میں یومِ سوگ منا رہی ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 254 سے امیدوار صادق زمان خٹک کو کل کورنگی کی بلال کالونی میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نمازِ جمعہ پڑھ کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے صادق خٹک کے ساتھ ان کا 6 سالہ بیٹا نقیل صادق بھی جاں بحق ہوا جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ این اے 254 میں الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment