Showing posts with label Politics. Show all posts
Showing posts with label Politics. Show all posts

Saturday, 8 June 2013


کراچی…سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے کسی وقفہ کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔11 مئی کے عام انتخابات میں پی ایس 128 میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے باعث6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ان پولنگ اسٹیشنوں میں سعودآباد،توحید آباد،داود چالی اور فردوس چالی کے پولنگ اسٹیشن نمبر25 سے 31 تک دوبارہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔۔ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکم پر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات ہیں جبکہ علاقے میں پاک فوج سمیت رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ پی ایس 128 کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے سید وقار شاہ اور متحدہ دینی محاذ کے مولانا اورنگزیب فاروقی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی، اے این پی اور تحریک انصاف پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں 11 مئی کے انتخابات کیغیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے سید وقارشاہ نے 23 ہزار سے زائداور متحدہ دینی محاذکیمولانا اورنگزیب فاروقی نے21 ہزار سے زائدووٹ حاصل کئے تھے تاہم چھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنے کے بعد ہی اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہو سکے گا۔آرمی کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔۔ میجر جنرل رضوان اختر سمیت اعلی افسران نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اورسیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے حلقہ 128 میں ہونے والے الیکشن میں خواتین پولنگ ایجنٹ سے داود چورنگی پر پولنگ کِٹس اور اوریجنل شناختی کارڈ چھیننے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولنگ ایجنٹوں سے شناختی کارڈ چھینے والے عناصر شفاف انتخابی عمل میں روکاٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور دھاندلی کے ذریعے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ خواتین پولنگ ایجنٹوں سے پولنگ کِٹس اور شناختی کارڈ دچھیننے کا نوٹس لیا جائے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف وزری میں ملوث عناصرکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولنگ ایجنٹوں سے شناختی کارڈ چھینے والے عناصر شفاف انتخابی عمل میں روکاٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور دھاندلی کے ذریعے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ خواتین پولنگ ایجنٹوں سے پولنگ کِٹس اور شناختی کارڈ دچھیننے کا نوٹس لیا جائے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف وزری میں ملوث عناصرکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

Wednesday, 5 June 2013


اسلام آباد … نومنتخب وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز قومی ترانے اور قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ تیسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مختلف ممالک کے سفیروں، صدر آصف زرداری کی صاحبزادیوں، میاں نواز شریف کے اہل خانہ، گورنرز اور نگراں وزرائے اعلیٰ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، موجودہ اسپیکر ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴ ں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل آج دوپہر قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اوپن ڈویژن کی بنیاد پر پولنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 244 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم کو 42 اور پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی کو 31 ووٹ ملے تھے۔ جمعیت علماء اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور عوامی نیشنل پارٹی نے میاں نواز شریف کو ووٹ دیا۔

Saturday, 1 June 2013


لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ڈاکٹرز نے مزید چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے پہلے روز عمران خان رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف بھی نہیں اٹھا سکیں گے۔

اسلام آباد…نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً 2گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو چکاہے،قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی جانب سے لیا جانے والا حلف بھی تاخیر کا شکار ہو گیا اراکین اب سے کچھ ہی دیر میں حلف لینے والے ہیں ۔ نئے اراکین سے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا حلف لیں گی جبکہ نئے اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جاسکیں گے اور 3جون کو اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب عمل میں آئے گا ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ 4 جون کو قائد ایوان کیلئے کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور 5 جون کو نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

Thursday, 30 May 2013


کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کے آغاسراج درانی سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے 87 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن کو 48 جبکہ مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت کو 18 ووٹ ملے۔کل 155 ووٹ ڈالے گئے جن میں 2 مسترد کردیے گئے۔ بعدازاں نثار کھوڑو نے نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلف لیا جس کے بعد آغاسراج درانی نے باضابطہ طور پر اسپیکر کے فرائض سنبھال لیے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی زیرصدارت تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے ووٹنگ کیلئے اسمبلی ہال کے دروازے اور بند کرنے اور غیر متعلقہ افراد کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کا حکم دیا جس کے بعد خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا،اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔آج جب اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ28گھنٹوں میں ایم کیو ایم کے3کارکنوں کو ہلاک کیا گیا،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے بھی سامنے آگئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے منظوروسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی ہڑتال کے دوران پیپلز پارٹی کے4کارکن ہلاک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی کارکنوں اور فرقہ وارانہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ خواتین کی مخصوص نشست پرنومنتخب رکن خیرالنسا ء نے بھی آج حلف اٹھا یا۔

Wednesday, 29 May 2013


لاہور…مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نوازشریف کاکہناہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ابتدائی مرحلے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ مکمل ختم کی جائے گی،جبکہ انتظامی معاملات دُرست کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاتی عمر رائیونڈ میں ہوا،جس میں توانائی بحران پر قابوپانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پرغورکیاگیا، اجلاس میں چودھری نثار،اسحاق ڈار،شوکت ترین،خواجہ آصف،سرتاج عزیز، احسن اقبال اورپرویز رشیدکے علاوہ معروف صنعتکار میاں منشاء اور توانائی کے ماہرین نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز منجمدنہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،نواز شریف کا کہناتھاکہ ہم سب کولوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا،کوئلے اور گنے کے پھوگ سے بجلی سستی پیدا ہو گی،تاہم اس کیلئے وقت درکار ہے،انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی صنعتکاروں کو بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
کراچی…سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے قبل اسپیکر نثار کھوڑو نے نو منتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آنے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام ممبران عوام کا ووٹ اور اعتماد لے کر آئے ہیں، امید کرتا ہوں تمام ممبران عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے سید قائم علی شاہ کوقائدِ ایوان نامزد کیا ہے۔ آغا سراج درانی کو اسپیکر اورشہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے نامزد کیاگیاہے۔ نو منتخب سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 86، ایم کیوایم کے 48، فنکشنل لیگ کے 10، ن لیگ کے7، تحریک انصاف کے 4، نیشنل پیپلز پارٹی کے 2 ارکان ہیں جبکہ مسلم لیگ(ق)کا 1 رکن نومنتخب اسمبلی میں شامل ہیں۔اسپیکر نثار کھوڑو نے اردو، انگریزی اور سندھی میں حلف لیا۔

Sunday, 26 May 2013


کراچی…سندھ اسمبلی میں 118 عام نشستوں کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو 16، متحدہ قومی موومنٹ کو 9اور مسلم لیگ فنکشنل کوخواتین کی دو مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔130 میں سے بارہ عام نشستوں پرانتخابی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں عام انتخابات کے موقع پر کل 130 عام نشستوں میں سے 118 کے سرکاری نتائج اور کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔بارہ نشستوں پر امیدوار کے انتقال،دوبارہ گنتی اور عدالتی احکامات پر نتائج روکنے کی وجہ سے حتمی انتخابی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔غیرحتمی اعداد و شمار کے مطابق سندھ اسمبلی میں خواتین کی 29 مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کو16، متحدہ قومی موومنٹ کو نو اور فنکشنل لیگ کو دو نشستیں ملنے کی توقع ہے جبکہ ایک، ایک نشست دیگر جماعتوں کو ملے گی۔سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نو مخصوص نشستوں پر بھی 118 عام نشستوں کی بنیاد پر ہی ان جماعتوں کو نشستیں دی جائیں گی۔سندھ اسمبلی میں عام نشستیں اور مخصوص نشستیں ملا کر کل 168 ممبران کا ایوان بنتا ہے۔

Friday, 17 May 2013


کوئٹہ …بلوچستان میں مسلم لیگ ق ، بعض دیگر جماعتوں کی حمایت اور 4آزاد امیدواروں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے سردارثناء اللہ زہری وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوارکے طورپرسامنے آئے ہیں۔بلوچستان میں مسلم لیگ نواز نے عام انتخابات میں9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی،65 کے ایوان میں حکومت سازی کیلئے33ارکان کی ضرورت ہے۔ 4امیدواروں سرفراز بگٹی ،سردار صالح بھوتانی، جام کمال اور عامررند کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد13 ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں شامل مسلم لیگ ق کے تمام5ارکان ،مجلس وحدت المسلمین اور جاموٹ قومی موومنٹ کے2 ارکان نے بھی ن لیگ کی حمایت کااعلان کیاہے۔کئی آزادارکان کی ہمدردیاں بھی ن لیگ کے ساتھ ہیں ۔خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ کی پوزیشن مزیدمضبوط ہوجائیگی۔ دیگرجماعتوں کی پوزیشن اس طرح ہے۔پشتونخوامیپ10،نیشنل پارٹی 7، جمعیت علما اسلام ف6، یہ جماعتیں مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کے بارے میں ابھی مشاورت کررہی ہیں۔بلوچستان میں مسلم لیگ نواز کے جو منتخب ارکان وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں ان میں نواب زادہ جنگیز مری،جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی شامل ہیں تاہم پارٹی رہنماوں کی حمایت کے باعث ن لیگ کے صوبائی صدر سردار ثنا اللہ زہری کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دیتے ہیں۔
لاہور…ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے نومنتخب آزاد ارکان قومی اسمبلی اویس لغاری اور جمال لغاری نے تین آزاد ایم پی ایز کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔سابق صدر فاروق لغاری کے دونوں بیٹوں اویس لغاری اور جمال لغاری نے تین آزاد ایم پی ایز کے ساتھ آج رائے ونڈ جاتی عمرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Wednesday, 15 May 2013


پشاور…پیپلزپارٹی خیبرپختونخوانے انتخابی نتائج مستردکرتے ہوئے دھاندلی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کااجلاس پشاور میں ہوا جس میں انتخابا ت کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے۔پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات لیاقت شباب کا کہنا ہے کہہم نتائج تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا ،الیکشن کمیشن تحقیقات کرے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کالعدم قراردے کرخیبرپختونخوامیں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

کوئٹہ…پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان نے آئندہ صوبے میں قوم پرست جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔اِس بات کا اعلان ن لیگ بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت سازی کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی جانب سے اُنہیں وزیراعلی بھی نامزد کردیاگیا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں امن وامان قائم ہو، ، جب امن قائم کریں گے تو ہی ترقی ہوسکے گی، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ صوبے میں کرپشن سے پاک مضبوط حکومت قائم کی جائے،ا یک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا یکہ سابقہ حکومت میں گڈگورننس کا فقدان تھا جس کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں ،سابق حکومت نے امن وامان کے سلسلے میں کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2008کی نسبت بلوچستان میں اس بار صاف و شفاف الیکشن ہوئے،اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں کامیاب آزاد امیدوار آغا سید محمد رضا نے حکومت سازی کے لئے ن لیگ کی حمایت جبکہ ڈیرہ بگٹی سے کامیاب آزاد امیدوار سرفرازاحمد بگٹی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کراچی…کراچی میں این اے 250 کے 43 اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے اعلان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہراحتجاجی دھرنا گزشتہ رات سے جاری ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے جسے اب بند ہوجاناچاہیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 250کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے فیصلے کے خلاف عوام کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن سندھ کے دفترکیسامنے گزشتہ رات سے دھرنا دیے ہوئے ہے۔ دھرنے میں موجود ایم کیوایم کے رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو شفاف طریقے سے ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔مظاہرین سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ میڈیا کو تنقید کی اجازت ہے مگر الزام تراشی برداشت نہیں کی جائے گی۔الطاف حسین کا کہنا تھاکہ خطوط اور دیگر پیغامات میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متحدہ پر الزام لگانے والوں کو جواب دیں لیکن انہوں نے خاموش رہنا بہترسمجھا۔ الطاف حسین نے میڈیا کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعصب کا سلسلہ بند کیاجائے ورنہ سخت ردعمل آسکتا ہے۔

کراچی … الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے بعد سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی ہے، چھپائی کی نگرانی الیکشن کمیشن کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 19 مئی کے دن کی پولنگ کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ تبدیل کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر 19 مئی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔

Tuesday, 14 May 2013



اسلام آباد…عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایات لے کر سیاسی رہ نما الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں،شکایات لے کر الیکشن کمیشن پہنچنے والے سیاسی راہنماؤں میں چودھری شجاعت ، مشاہد حسین، جہانگیر ترین اور مولانا عطاء الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان راہنماؤں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنی اپنی تحریری شکایات پیش کیں۔

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کی طرف سے 254 نشستوں کے نتیجے کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ 14کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اب تک کے نتائج میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 123،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے 31، پاکستان تحریکِ انصاف نے 26 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے 18، جمعیت علمائے اسلام ف نے 10 نشستیں حاصل کیں۔ فنکشنل لیگ نے چار نشستوں جبکہ جماعت اسلامی نے تین پر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ق،پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پیپلز پارٹی نے دو دو نشستیں حاصل کیں۔عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، عوامی جمہوری اتحاد،آل پاکستان مسلم لیگ، عوامی مسلم لیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء نے ایک ایک حلقے میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 25نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ، الیکشن کمیشن کے مطابق 3 حلقوں پر انتخاب نہیں ہوئے تھے، ایک حلقے کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ جب کہ 15 حلقوں کے نتائج ابھی تک نہیں آئے۔

پشاور…خیبر پختون خوا میں حکومت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی وطن پارٹی کو ایک سینئر وزیر اور دو وزراء کی پیش کش کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عمران خان نے نوشہرہ سے رکن اسمبلی پرویز خان خٹک کو تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ وزیراعلیٰ ہونگے۔ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور آزاد اراکین کی حمایت کے ساتھ حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قومی وطن پارٹی کو ایک سینئر وزیر اور دو وزراء کے عہدوں کی پیش کش کی ہے۔پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کیلئے 63 ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ حکومت سازی کے امورطے کرنے کیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ دونوں جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا۔صوبے میں حکومت بنانے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی، آزاد اراکین اور چھوٹی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

نواب شاہ…نواب شاہ میں انتخابات کے موقع پر میبنہ دھاندلی کے خلاف ہونیو الے پر تشدد واقعات میں 4افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔نواب شاہ میں کشیدگی کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے ،نجی دفاتر اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،چار روز سے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہر میں کھانے پینے کی اشیاکے حصول میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی ،ڈپٹی کمشنر آغا ناصر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کاحکم دیاگیا ہے۔ دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ادھر این اے 213اورپی ایس 24پر ایم کیو ایم نے فوج کی نگرانی میں دوربارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے

Saturday, 11 May 2013




کراچی:  پاکستان کے عوام کی طرح فنکاروں نے بھی آج(11مئی کو) پاکستان کی تقدیربدلنے کاعزم رکھتے ہوئے ووٹ ڈالنے کافیصلہ کرلیا۔
اداکارہ ریمانے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ وہ امریکا سے صرف ووٹ ڈالنے پاکستان آئی ہیں اوراس بات پریقین رکھتی ہیں کہ اس بارتبدیلی ضرورآئیگی۔گلوکارواداکارعلی ظفرکاکہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال کودیکھتے ہوئے مجھے ایسالگتاہے کہ ہم پراس بات کی بھاری ذمے داری عائدہوتی ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کواپنے ووٹ کے ذریعے نکال باہرکریں انھوں نے کہاکہ میں حالیہ دنوں یوایس کاایک شوچھوڑکرپاکستان واپس آیا ہوں۔