Saturday, 25 May 2013


سڈنی …این جی ٹی …آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں شاندارمیوزیکل لائٹ شو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ہزاروں روشنیوں سے سجے اس سالانہ فیسٹیول میں ناصرف سڈنی کے مشہور ہاربر برج اور اسکے اطراف موجود عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاتے ہوئے شاندار ویڈیو پروجیکشن پیش کا انتظام کیا گیا ہے بلکہ ایسے فوارے بھی نصب کئے گئے ہیں جوموسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر رہے ہیں۔پانچویں سالانہ لائٹ شو میں شاندارلائٹ پراجیکشن سے کہیں عمارات ایک کے بعد ایک رنگ بدلتی ہیں تو کہیں شا ہر اوں پر روشنی کی تتلیاں نظر آ تی ہیں ۔ شو جو ن کے وسط تک جا ری رہیگا۔

0 comments:

Post a Comment