اوٹاوہ
…این جی ٹی …اسے لچکداری کہیں یا پھر کچھ اور۔۔کینیڈین لڑکی نے اپنی ٹانگ
کو غیر معمولی حد تک گھماتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔کینیڈا سے
تعلق رکھنے والی جین اوشیا نامی یہ لڑکی اپنے دائیں ٹانگ کو گھٹنے کے پاس
سے 180ڈگری زاویے تک موڑ لیتی ہے۔یہ اسکی جسمانی لچک نہیں بلکہ ہڈیوں کے
کینسر میں مبتلا جین کو یہ غیرمعمولی صلاحیت اسکی جان بچانے کیلئے کیے گئے
کینسر آپریشن کے بعد حاصل ہوئی ہے جسکے نتیجے میں وہ اپنے گھٹنے کی ہڈی کے
چھوٹے سے حصے سے محروم ہوگئی ہے۔جین اپنی اس محرومی کے باوجود مکمل طور پر
چلنے پھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم اس ہڈی کے نقص کی بدولت پیدا ہونے غیر
معمولی تبدیلی کواب وہ اپنے ٹیلنٹ کے طور پر استعمال کررہی ہے۔جین ناصرف
اپنی اس غیر معمولی قابلیت کی وڈیو ایک مقابلے میں شامل ہونے کے لیے بھیج
چکی ہے بلکہ آن لائن بھی اپ لوڈ کرچکی ہے جسے اب تک2لاکھ سے زائد افراد
دیکھ چکے ہیں۔
Saturday, 25 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment