Saturday, 25 May 2013

Difficulties And Non-Solving Problems

Posted by Unknown on 04:12 with No comments
مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات

مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات یا انسان کو خدا سے دور کر دیں گی یا خدا کے قریب کر دیں گے۔ اگر مشکل آپ کو اللہ سے دور کر رہی ہے تو یہ مشکل کسی قدیم برے عمل کی سزا ہے، تو یہ مشکل ایک سزا ہے!۔
وہ آدمی جو مشکل میں بھی خدا کے پاس نہیں گیا اس کے لئے مشکل ایک سزا ہے۔اور اگر مشکلات میں کسی نے اپنے آپ کو خدا کے قریب کر دیا تو ایسی مشکلات تو ہزار بار آئیں۔ یہ مشکل بڑی مبارک ہے کہ جس مشکل نے خدا کے زیادہ قریب کر دیا۔
اب آپ اپنی مشکل کا جائزہ لو کہ آپ اللہ کے قریب ہو گئے ہو کہ دور ہو گئے ؟
اگر غریبی اللہ کے قریب کر دے تو غریبی مبارک، اگر غریبی آپ کو باغی بنا دے تو یہ عذاب ہے بلکہ دوہرا عذاب ہے کہ ایک تو
غریبی ہے دوسرا اللہ سے بھی دور ہو گیا۔

واصف علی واصف، گفتگو، صفحہ: 17

0 comments:

Post a Comment