جنت و دوزخ کی بحث
سیدنا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا : جنت اور دوزخ نے بحث کی۔ دوزخ نے کہا کہ مجھ میں وہ لوگ آئیں گے
جو متکبر اور زور والے ہیں اور جنت نے کہا کہ مجھے کیا ہوا کہ مجھ میں وہی
لوگ آئیں گے جو لوگوں میں ناتواں ہیں اور ان میں ( دنیا کے لحاظ ) سے گرے
پڑے ہیں اور عاجز ہیں ( یعنی اکثر یہی لوگ ہوں گے )، تب اللہ تعالیٰ نے جنت
سے فرمایا کہ تو میری رحمت ہے، میں تیرے ساتھ اپنے بندوں میں سے جس پر
چاہوں گا رحمت کروں گا اور دوزخ سے فرمایا کہ تو میرا عذاب ہے، میں تیرے
ساتھ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہوں گا عذاب کروں گا اور تم دونوں بھری جاؤ
گی۔
مختصر صحیح مسلم
مختصر صحیح مسلم
0 comments:
Post a Comment