Friday 6 September 2013


ڈیرہ بگٹی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ سوئی میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ طلبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کرداراداکریں، افواج پاکستان نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لیے کوشش کی، چمالانگ ایجوکیشن پروگرام، کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور آرمی انسٹی ٹیوٹ آف منرالوجی سمیت مختلف ادارے قائم کیے، چمالانگ پروگرام سے مستفید نوجوانوں کی تعداد تقریباً4 ہزار ہے، آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط بلوچستان مضبوط پاکستان کا ضامن ہے، 20 ہزار سے زائد بلوچ فوج میں شامل ہیں،چاہتے ہیں بلوچ صرف مزدور نہ بنیں، اداروں میں اہم عہدوں پربھی کام کریں، پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط اور خوشحال بلوچستان ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، پاک فوج تعلیم کے علاوہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے بھی کام کر رہی ہے، فوج بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہی ہے، بلوچستان میں پاک فوج کا ایک بھی سپاہی آپریشن نہیں کررہا، پاک فوج بلوچستان میں اپنی چھاوٴنیوں میں ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سبی سے رکھنی تک ترقیاتی منصوبے پاک فوج کے تعاون کا ثبوت ہیں، گوادر، رتو ڈیرو سڑک کے منصوبے کی تکمیل کے لیے تعاون کریں گے، بلوچستان پولیس کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تعاون کررہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں3سال کے دوران 12ہزار جوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیاگیا۔

0 comments:

Post a Comment