Wednesday, 15 May 2013

ٹوکیو: موبائل تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے اب ایسا موبائل بھی دیکھ لیں جس کے ذریعے آپ کسی کو خوشبوؤں کا تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

جی ہاں جاپانی کمپنی چیف پریٹ نے ایسی آئی سمیل نامی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جسے اسمارٹ فون سے لگا کر دوسروں کو خوشبو بھی بھیجی جا سکے گی۔

کمپنی کا دعوٰی ہے کہ یہ ڈیوائس متعلقہ شخص کے ارد گرد کے ماحول کے مطابق خوشبو پیدا کرے گی۔

کمپنی کے مینیجر آکی یاما جی کا کہنا ہے کہ سوچیے کہ آپ اپنے دوست کو سوشل نیٹ ورک کے ذریعے کوئی پیغام بھیجیں اور اور وہ آپ کو تھکاوٹ کے باعث کوئی جواب نہ دے سکے،مگر جب آپ اس ڈیوائس کے ذریعے اسے کوئی خوشبو بھیجیں گے تو اسے سکون و فرحت کا احساس ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment