اسلام
آباد…وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ -14 2013کابجٹ 12 جون کو
قومی اسمبلی میں پیش کرینگے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا
ہے کہہمیں اپنی آمدنی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے، مہنگائی ایک دن
میں دورنہیں ہوتی،اس کوبلترتیب کم کیا جا ئے گا۔اسحاق ڈار نے عزم کا اظہار
کیا کہ جس ویژن کو 1999 کو چھوڑا تھا وہی سے جوڑیں گے۔پاکستان میں
سرکولرڈیٹ 500 ارب روپے سے تجاوز کرگیا،ملک کو سنگین معاشی چیلنجزدرپیش
ہیں،ن لیگ کی حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریگی،اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ
لوڈشیڈنگ ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن جون
کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گا۔
Saturday, 8 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment