کراچی…سندھ
اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے،
پولنگ صبح 8 بجے سے کسی وقفہ کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔11 مئی کے
عام انتخابات میں پی ایس 128 میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے باعث6 پولنگ
اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ان پولنگ اسٹیشنوں میں سعودآباد،توحید
آباد،داود چالی اور فردوس چالی کے پولنگ اسٹیشن نمبر25 سے 31 تک دوبارہ
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔۔ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت انتظامات کئے گئے
ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکم پر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات
ہیں جبکہ علاقے میں پاک فوج سمیت رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
پی ایس 128 کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے سید وقار شاہ اور متحدہ دینی
محاذ کے مولانا اورنگزیب فاروقی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز
پارٹی، اے این پی اور تحریک انصاف پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں 11
مئی کے انتخابات کیغیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے
سید وقارشاہ نے 23 ہزار سے زائداور متحدہ دینی محاذکیمولانا اورنگزیب
فاروقی نے21 ہزار سے زائدووٹ حاصل کئے تھے تاہم چھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج
آنے کے بعد ہی اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہو سکے گا۔آرمی کی جانب
سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔۔ میجر جنرل رضوان
اختر سمیت اعلی افسران نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اورسیکیورٹی کے
انتظامات کا جائزہ لیا۔
Saturday, 8 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment