Wednesday 19 June 2013

ایچ ٹی سی نے ایک اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون جاری کیا ہے، اور اس مرتبہ بنیادی قیمت پر، اس کا نام ہے ڈیزائر 200۔ فون تائیوان سے جاری ہونے والے سستے ترین فونز میں سے ایک ہے اور اس کا ڈیزائن ایچ ٹی سی کے مشہور فون ایچ ٹی سی ون سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔
فون 3.5 انچ کا ڈسپلے اور 320 ضرب 480 پکسل کا ریزولیوشن رکھتا ہے۔ اسکرین کے نیچے 1 گیگاہرٹز کا سنگل کور سنیپ ڈریگن ایس1 پروسیسر اور 512 ایم بی ریم ہیں۔ انٹرنل میموری 4 جی بی ہے جسے میموری کارڈ سلاٹ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس کی پشت پر 5 میگاپکسل کا فکسڈ-فوکس کیمرہ ہے (جو کچھ مایوس کن ضرور ہے لیکن بہرحال یہ ایک سستا فون ہے) جو وی جی اے وڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔ ڈیزائر 200 میں سامنے کے رخ پر کوئی کیمرہ نہیں۔
بیٹری گنجائش 1230 ایم اے ایچ ہے۔ بیٹس آڈیو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

 فون کی مکمل خصوصیات یہ ہیں

اینڈرائیڈ او ایس (کا نامعلوم ایڈیشن) مع ایچ ٹی سی سینس یو آئی
3.5 انچ ڈسپلے ریزولیوشن 320 ضرب 480 پکسل
وزن: 100 گرام
11.9 ملی میٹر موٹائی
1گیگاہرٹز سنگل کور سنیپ ڈریگن ایس1 پروسیسر
512 ایم بی ریم مع 4 جی بی انٹرنل اسٹوریج جس میں اضافہ ممکن ہے
پشت پر 5 میگاپکسل کا فکسڈ فوکس کیمرہ مع وی جی اے وڈیو ریکارڈنگ
بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، جی پی ایس
1230 ایم اے ایچ بیٹری
قیمت اور دستیابی کی تفصیلات پر اس وقت پردہ پڑا ہوا ہے لیکن فون بہت جلد جاری کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment