Monday, 17 June 2013

برلن …این جی ٹی …ابھی تو میں جوان ہوں۔۔جرمنی میں جمناسٹک ایونٹ کے دوران معمر خاتون کی جمناسٹک صلاحیتوں نے وہاں موجود نوجوانوں کی چھٹی کرادی۔مکمل چست اور فٹ رہنا کسے کہتے ہیں کوئی جرمنی کی87سالہ جوہینہ کوئس نامی جمناسٹ سے سیکھے جو اس عمر میں بھی اتنی مہارت سے جمناسٹک کرتبوں کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ جرمنی میں ہونے والے ایک جمناسٹک ایونٹ میں جوہینہ نے ناصرف متوازی پولز پر اپنے شاندار جمناسٹک اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا بلکہ قلابازیوں اور دو ہاتھوں پر توازن برقرار رکھنے کے کرتب دکھاتے ہوئے موقع پر موجود حاضرین کے دل موہ لیے۔واضح رہے کہ جوہینہ کوئس کو جمناسٹک فیلڈ پر اب تک بیحد متحرک نظر آنے والی دنیا کی معمر ترین جمناسٹ بھی مانا جاتا ہے اور اُن کا نام گینز ریکارڈ بکس میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment