Monday 17 June 2013

پیرس …این جی ٹی …دیواروں پر لکھنے اور تصاویر بنا نے پر اکثر بچوں کو ڈانٹا جا تا ہے لیکن فرانس کی ایک باصلاحیت فن کارہ نے مصروف عوامی مقامات پر ایسے شاہکار تخلیق کر دئیے جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس فن کارہ نے دیواروں کو ایسا کینوس بنا یاجہاں وہ رنگ برنگے کاغذ کی تراش خراش کرتے ہوئے ان کی تہہ بندی کر کے ایسے فن پارے بنا دیتی ہے کہ شہر کے گلی کوچے کسی آرٹ گیلری کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔قوس و قزاح کے دلکش رنگ بکھیرتے یہ شاہکار ناصرف سیاحوں کی بلکہ مصوری کے دلدادہ افراد کی توجہ کا بھی مرکز بنے ہوئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment