گوجرانوالہ…ڈسٹرکٹ
ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں ڈائیلیسز کے مریضوں کے اہل خانہ نے
پیرامیڈیکل اسٹاف کے رویہ اور ادویات نہ ملنے پر احتجاج کیا اور ہنگامہ
آرائی کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں شاہد نامی شخص اپنی بیوی
کو ڈائیلیسز کے لئے لایا تھا۔ لیکن مبینہ طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کے رویہ
اورادویات نہ ہونے پر احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج اس وقت شدت اختیار کرگیا
جب انتظامیہ نے مریض کے اہل خانہ کواسپتال سے باہر نکالنے کی کوشش کی، اس
دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیاں بھی استعمال کی گئیں ۔اہل
خانہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈائلیسز کرانے آتے ہیں توباہر سے ادویات
منگوائی جاتی ہیں اور شکایت پر پیرامیڈیکل اسٹاف ناروا سلوک کرتا ہے۔اسپتال
کے ایم ایس ڈاکٹرانوار امان اللہ کا کہنا ہے مریض کے اہل خانہ سے پیرا
میڈیکل اسٹاف سے بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا بڑھ گیا۔ جھگڑے کے دوران کئی
افراد کے کپڑے پھٹ گئے اور لاٹھیاں لگنے سے مریض کے اہل خانہ اور پیرا
میڈیکل اسٹاف کے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔
Saturday, 8 June 2013
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں ادویات کی عدم دستیابی پر ہنگامہ آرائی
Posted by Unknown on 07:07 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment