Saturday, 8 June 2013

کیلی فورنیا…امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ چین،ناصرف امریکا بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ چینی صدر نے چین امریکی فوجوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔کیلی فورنیا میں امریکی صدر اوباما اور چین کے صدر زی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان مسابقت کے ساتھ توازن اور تعاون بھی ہونا چاہئے، دونوں ملکوں کو مل کرمسائل کا حل نکالنا ہو گا۔جس سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے چینی صدر پر زوردیا کہ وہ سائبر کرائم جیسے واقعات کی روک تھا م کے لئے فوری اقدامات کریں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر زی جن پنگ نے بتایا کہ وہ اورصدر اوباماباہمی احترام پر مبنی نئے چین امریکا تعلقات بنانے پر متفق ہیں۔ چینی صدرنے امریکی صدر کو چین میں نئی ملاقات کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ،تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں سائبر کرائم کا تذکرہ نہیں کیا۔ چینی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکورٹی کے معاملات کی وجہ سے کھنچاوٴ ہے۔

0 comments:

Post a Comment