بغداد…گزشتہ
روز عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں، خودکش حملوں اور فائرنگ کے
واقعات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق موصل شہر میں 5کاربم
دھماکے کئے گئے جس میں 29 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے،، حملہ آوروں کا
نشانہ پولیس اور آرمی تھے۔شمالی عراق کے شہروں کرکوک ،تکریت اور خورماتوو
میں حملوں کے دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے۔دارالحکومت بغداد کے شمال میں
واقعہ علاقے تاجی اور صوبہ دیالہ میں دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک
ہو گئے اور سیکورٹی فورسز پر کئے گئے ایک خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہو
گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات کے دوران ایک
ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
Showing posts with label Rest of World. Show all posts
Showing posts with label Rest of World. Show all posts
Monday, 10 June 2013
امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا راز کھلنے پر واشنگٹن میں تہلکہ
Posted by Unknown on 19:35 with No comments
واشنگٹن…امریکا
کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر سے انٹرنیٹ ڈیٹا چرانے کی
خبر نے خود واشنگٹن میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے، ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ
انکشاف کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو ملک میں لاکر اس پر مقدمہ چلایا جائے۔
ادھر ایک سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت نے این ایس اے کے اقدامات درست
قرار دیدیئیدوسری جانب دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی اسنوڈن
کی حمایت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئیہیں،، ایک ایسے وقت میں جبکہ ابھی اسنوڈن پر
نہ کوئی فرد جرم عائد ہوئی ہے نہ کوئی مقدمہ قائم ہوا ہے، ایک آن لائن
پٹیشن کے ذریعے 25 ہزار سے زائد افراد نے صدر اوباما سے درخواست کی ہے کہ
اسے این ایس اے کے راز افشا کرنے پر معاف کردیا جائے۔ اسکے علاوہ اسنوڈن پر
چلنے والے ممکنہ مقدمے کے اخراجات کی خاطر فیس بک پر فنڈز جمع کرنے کی
اپیل پر چند گھنٹوں میں 8 ہزار ڈالر بھی جمع ہوچکے ہیں۔دوسری جانب پیو
ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے نیشنل
سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے ٹیلی فون کال ٹریس کرنے کے عمل کی تو 45 کے
مقابلے میں 56 فیصد امریکیوں نے حمایت کردی تھی۔ادھر ہانگ کانگ میں مقیم
ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاشرے میں رہنا ہی نہیں چاہتے جہاں
اس قسم کی حرکات آج تک سرکاری سرپرستی میں ہو رہی ہوں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ
امریکی خفیہ ایجنسی کے راز افشا کرنے والا ایڈورڈ سنوڈن ہوٹل سے چیک آوٴٹ
کرگیا۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں ایڈورڈ سنوڈن کہاں گیا ہے۔
Saturday, 8 June 2013
لاس اینجلس: بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور خاتون ہلاک
Posted by Unknown on 07:29 with No comments
لاس
اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے چار
افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے
مطابق ملزم اپنے والد اور ایک خاتون کو قتل کرکے آیا تھا۔ امریکی میڈیا کے
مطابق حملہ آور نے پہلے اپنے گھرمیں فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کیا، اس
کے بعد گھر کو آگ لگادی اور باہر نکل کر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون ہلاک
ہوگئی۔ حملہ آور نے اس کے بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔
سانتا مونیکا کالج کے قریب ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی
جس سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور اس کے بعد کالج کی
لائبریری میں چھپ گیا جہاں سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے
کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا
کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت
کررہے ہیں۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ واقعے سے بارک اوباما
کا دورہ متاثر نہیں ہوگا۔
ملکہ الزبتھ نے برطانوی ٹی وی کے نئے سینٹر کا افتتاح کردیا
Posted by Unknown on 07:25 with No comments
لندن…ملکہ
الزبتھ نے برطانوی ٹی وی کے نئے سینٹر کا افتتاح کردیا۔ انہیں وہ نیوز
اسٹوڈیو دیکھنے کا بھی موقع مل گیا جہاں سے دنیا بھر کی خبریں نشرکی جاتی
ہیں۔ برطانوی ٹی وی کا یہ نیا دفتر سینٹرل لندن میں ہے اورملکہ نے یہاں
ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ نامور میزبانوں سے ملاقات بھی کی۔انہیں یہاں دا
اسکرپٹ بینڈ کے گیت کو براہ راست سننے کا موقع بھی ملا۔ ملکہ نے ریڈیوشو
میں بھی شرکت کی جہاں میزبانوں نے انکے شوہر شہزادہ فلپ کی جلد صحت یابی کی
خواہش ظاہر کی۔ ملکہ نے بتایا کہ سن 1940 کی دہائی میں وہ پہلی بار اس ٹی
وی کے دفتر میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ آئی تھیں اورپھر اپنی تاجپوشی
سے کچھ ہی پہلے 1953 میں بھی دورہ کیاتھا۔ ملکہ نے خوشی کااظہار کیا کہ نئے
دفترکا وہ افتتاح کرنے آئی ہیں مگر ساتھ ہی جھانک کے وہ شیشے کا کمرہ بھی
دیکھ لیاجونیوز اسٹوڈیوکہلاتاہے۔خبریں پڑھتے ہوئے اینکرزکوجب اندازہ ہوا کہ
پیچھے ملکہ چپکے سے کھڑی انہیں دیکھ رہی ہیں تو وہ بھی مڑکے ملکہ کو دیکھے
بنا نہ رہ پائے اوریہ دیکھ کے مسکرائے بھی کہ ملک کی ملکہ کی بھی وہی
خواہشات ہیں جو دنیا بھر کے اکثرلوگوں کی ہوتی ہیں۔
برازیل: جرائم میں اضافے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی
Posted by Unknown on 07:24 with No comments
برازیل:
برازیل میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ
بڑھ گئی۔ برازیل کے شہری ہر سال نجی سیکیورٹی پر 8 ارب ڈالر سے زائد خرچ
کرتے ہیں جن میں کاروں کو بلٹ پروف کرانا اور پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ رکھنا
وغیرہ شامل ہیں۔ دارالحکومت ساوٴ پالو میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے اور
یہاں گاڑیوں میں بلٹ پروف شیشے لگانے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔
ساوٴ پالو میں گزشتہ سال 8 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں بلٹ
پروف شیشے لگوائے۔ یہ بلٹ پروف شیشہ مشین گن اور اعشاریہ 44 کی گولی سے بھی
نہیں ٹوٹتا۔ ایک گاڑی میں بلٹ پروف شیشہ لگوانے پر تقریباً 22 ہزار ڈالر
اخراجات آتے ہیں۔
ترقی یافتہ چین،پوری دنیا کے مفاد میں ہے،اوباما
Posted by Unknown on 07:22 with No comments
کیلی
فورنیا…امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ چین،ناصرف امریکا بلکہ
پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ چینی صدر نے چین امریکی فوجوں کے درمیان تعلقات
مضبوط بنانے اور مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا
ہے۔کیلی فورنیا میں امریکی صدر اوباما اور چین کے صدر زی جن پنگ کے درمیان
ملاقات ہوئی۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے
درمیان مسابقت کے ساتھ توازن اور تعاون بھی ہونا چاہئے، دونوں ملکوں کو مل
کرمسائل کا حل نکالنا ہو گا۔جس سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے چینی صدر پر زوردیا کہ وہ سائبر کرائم جیسے واقعات کی روک تھا م
کے لئے فوری اقدامات کریں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر زی
جن پنگ نے بتایا کہ وہ اورصدر اوباماباہمی احترام پر مبنی نئے چین امریکا
تعلقات بنانے پر متفق ہیں۔ چینی صدرنے امریکی صدر کو چین میں نئی ملاقات کی
دعوت دی اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور
مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ،تاہم انہوں نے میڈیا سے
گفتگو میں سائبر کرائم کا تذکرہ نہیں کیا۔ چینی صدر کا منصب سنبھالنے کے
بعد امریکی صدر سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سائبر
سیکورٹی کے معاملات کی وجہ سے کھنچاوٴ ہے۔
ترکی:استنبول میں مظاہرین کے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے
Posted by Unknown on 07:19 with No comments
استنبول…ترکی
کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر
پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد
افراد زخمی ہوگئے۔استنبول میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ ایک ہفتے سے
جاری ہے۔استنبول کے علاقے غازی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں
ہوئی ،مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔جس کے جواب میں پولیس نے
مظاہرین پر آنسو گیس کی شلینگ کی۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ترک
وزیراعظم طیب اردوگان نے مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر
ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ استنبول میں ایک عوامی باغ کی جگہ پر سلطنتِ
عثمانیہ دور کی بیرکس اور اس میں ایک شاپنگ سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ سامنے
آنے کے بعد ملک میں مظاہرے شروع ہو گئے جن کا دائرہ انقرہ سمیت دیگر شہروں
تک پھیل گیا۔
لاس اینجلس:کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد ہلاک
Posted by Unknown on 07:15 with No comments
لاس
اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ
میں 6
افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے
ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ ملزم
سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا
گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک گھرمیں فائرنگ کرکے 2
افراد کو قتل کیا اس کے بعد باہر آکر گھر کو آگ لگادی۔ حملہ آور نے اس کے
بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب
ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4
افراد زخمی ہوگئے۔۔ حملہ آور اس کے بعد کالج کی لائبریری میں گیا اور وہاں
بھی فائرنگ کی، اس دوران پولیس سانتا مونیکا کالج پہنچ گئی اور فائرنگ کرکے
حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں
افراداسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند
کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک
اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک تھے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا
ہے کہ واقعے سے بارک اوباما کا دورہ متاثر نہیں ہوا۔
Wednesday, 5 June 2013
چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں ،ٹریفک کانظام درہم برہم
Posted by Unknown on 07:17 with No comments
چین کے صدر شی جن پنگ کا میکسیکو آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال
Posted by Unknown on 07:14 with No comments
میکسیکو…چین
کے نئے صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر میکسیکو پہنچے جہاں انکا
ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے نومنتخب صدر
شی جن پنگ گزشتہ روز میکسیکو کے سرکاری دورے پر دارالحکومت میکسیکو سٹی
پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کی اہلیہ
بھی سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے اعلیٰ فوجی حکام
میکسیکو کے فوجی اڈے پر موجود تھے۔ چین کے صدر کو توپوں کی سلامی بھی دی
گئی۔چین کے صدر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ
دینا ہے۔اپنے اس دورے کے دوران چینی صدر اپنے ہم منصب میکسیکو کے صدر سے
بھی ملیں گے۔ ملاقاتوں میں نئے تجارتی معاہدوں، باہمی دلچسپی کے امور اور
دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ پر بات چیت کی جائیگی۔
Monday, 3 June 2013
وکلوہاما: بگولے سے تباہی کے بعد صفائی کا کام جاری
Posted by Unknown on 07:28 with No comments
اوکلوہاما…
امریکی ریاست اوکلوہاما کے نواحی شہر ایل رینو میں آنے والے بگولے کے بعد
اب وہاں ملبے کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ اوکلوہاما میں آنے والے بگولے
اور اس کے بعد آنے والے طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے
تھے،گزشتہ روز ان مقامات پر امدادی کارروائیاں اور ملبہ اٹھانے کا کام
جاری رہا اور لوگ وہاں اپنی قیمتی اشیاء اور سامان کی تلاش کرتے نظر آئے۔
اوکلوہاما کی گورنر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر آنے والی تباہی کے
باوجود وہ پرامید ہیں کہ اوکلوہاما کے رہنے والے پہلے سے زیادہ طاقتور بن
کر واپس آئیں گے۔
شمالی آسٹریا میں سیلاب،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہلاک،2لا پتہ
Posted by Unknown on 07:26 with No comments
ویانا…
یورپی ملک آسٹریا کے شمال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور تودے گرنے کے
بعد سیکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔آسٹرین خبر رساں ادارے کے
مطابق گاوٴں سینٹ جوہان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو
افراد لاپتاہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے،آسٹریا کے شمالی شہر سیلاب سے سب
سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں 2002 کے بعد آنے والایہ سب سے بڑا
سیلاب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید بارش کاامکان ہے۔
پولٹری پروسیسنگ فارم میں آتشزدگی ، ہلاکتوں کی تعداد112 ہوگئی
Posted by Unknown on 07:23 with No comments
بیجنگ…چین
کے پولٹری پروسیسنگ فارم میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد112 ہوگئی
ہے۔چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین کےDehui میں پولٹری پروسیسنگ پلانٹ میں آگ
بھڑک اٹھی اور تقریبا3 سو ملازمین عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔ ریسکیو حکام
نے112افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں ۔ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے ،
پولیس حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔100 کے قریب افراد بچ نکلنے
میں کامیاب رہے۔
نیومیکسیکو: جنگلات آتش زدگی 5 ہزار 3 سو ایکڑ رقبہ لپیٹ میں
Posted by Unknown on 07:22 with No comments
میکسیکو
سٹی…نیومیکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 5 ہزار 3 سو ایکڑ رقبہ لپیٹ
میں لے لیا ہے ،حکام کے مطابق نیومیکسیکو بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگی
،خشک اور گرم موسم بھی آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ ہے ، 50 میل فی گھنٹہ کی
رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں ، جنگلات میں دو جگہ لگنے والی آگ کے باعث ہائی
وئیز بند کردی گئی ہیں ، آگ سے 5 ہزار 3 سو ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا
ہے ، ڈیڑھ سو گھرخالی کرالیے گئے ہیں ، فائرفائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ
بجھانے میں مصروف ہیں ۔
Thursday, 30 May 2013
اوباما کاایف بی آئی سربراہ کو تبدیل کرنے کا منصوبہ،امریکی اخبارکا دعویٰ
Posted by Unknown on 03:46 with No comments
واشنگٹن…صدراوباما
ایف بی آئی سربراہ کو تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ امریکی اخبار نے
دعویٰ کیا ہے کہ جیمز بی کامیکونیا ایف بی آئی سربراہ بنائے جانے کا امکان
ہے۔ج یمز بی کامے سابق صدربش کے دورمیں محکمہ انصاف میں تعینات رہ چکے
ہیں۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ 54 سالہ جیمز بی کامے ایف بی آئی سربراہ رابرٹ
میولرکی جگہ لیں گے۔
ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی 60ویں سالگرہ
Posted by Unknown on 03:45 with No comments
کھٹمنڈو……ماونٹ
ایورسٹ سر کرنے کی 60ویں سالگرہ، ہم سا ہو تو سامنے آئے ۔ دنیا کی بلند
ترین چوٹی سر کرنے کی ساٹھویں سالگرہ ،ایک بہادر اسپورٹس مین نے ماوٴنٹ
ایورسٹ سے چھلانگ لگا کر منائی اور ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔دنیا کی بلند ترین
،آسمان سے باتیں کرتی چوٹی،ماوٴنٹ ایورسٹ کو سر ہوئے 60 سال ہو گئے۔اس کی
سالگرہ کو منفرد انداز سے منانے کے لئے 45 سالہ Valery Rozov نے بیس
BASEجمپ ،لگانے کی ٹھانی،جس کی تیاری کے لئے اس نے دو سال سخت محنت
کی۔چھلانگ لگانے کے لئے خصوصی ونگ سوٹ پہنا،فوٹوگرافر اور کیمرا کریو کو
ساتھ لیااور جمپ لگانے سے 3 ہفتے پہلے ہی ہمالیہ پر ڈیرے ڈال لئے۔یہی نہیں4
دن ، چھلانگ لگانے کے لئے مناسب مقام پر پہنچنے میں لگے۔اس کے بعد منفی 18
ڈگری کے سرد ترین ماحول میں200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چھلانگ لگا
کر ،ریکارڈساز کارنامہ انجام دیا۔
چلی: تعلیمی پالیسیوں کیخلاف اظہار نفرت، طالبعلم نے سابق صدر پر تھوک دیا
Posted by Unknown on 03:43 with No comments
سان
تیاگو…چلی کی سابق حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر نفرت کا بھر پور اظہارکرتے
ہوئے ایک طالب علم نے سابق صدر کے چہرے پر تھوک دیا۔واقعہ چلی کے شہر
Arica میں اس وقت پیش آیا جب سابق صدر اور صدارتی امیدوار مشل بیکلٹ
انتخابی مہم کی سلسلے میں منعقد تقریب کے موقع پر حامیوں سے ملاقاتیں کر
رہی تھی۔اس دوران ایک یونیورسٹی کا طالب علم مشل بیکلٹ کے قریب پہنچا اور
چہرے پر تھوک دیا ۔ اس موقع پر مشل بیکلٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے
حربوں سے خوفزہ ہونے والی نہیں ہے جبکہ طالب علم کا کہنا تھا کہ اسے اس
حرکت پر کسی طرح کا افسوس نہیں بلکہ سابق صدر اس کی حق دار تھی۔طالب علم کو
پولیس گرفتار کر کے لے گئی۔
سمندری طوفان جنوبی میکسیکو سے ٹکراگیا ، 2 افراد ہلاک
Posted by Unknown on 03:26 with No comments
میکسیکو…سمندری
طوفان باربرا جنوبی میکسیکو سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو
گئے۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گئی۔
امریکی نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق میکسیکو کی ریاست Oaxacaکے علاقے سلینا
کروز کے مشرقی حصے سے سمندری طوفان ٹکرایا جس کے نتیجے میں شدید بارش ہوئی
اور 120 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ بارشوں کے باعث سڑکیں
زیر آب آگئیں اور تیز ہواؤں سے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی فراہمی
منقطع ہو گئی۔مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق طوفان کے دوران ایک شخص سرفنگ
کرتے ہوئے لہروں کی نظر ہو گیا اور ایک دریا میں تیرتے وقت ڈوب کر ہلاک
ہوا۔کچھ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔نیشنل ہری
کین سنٹر نے ریاست Oaxaca سے ریاست Chiapas تک 6 سے 10 انچ کے درمیان بارش
کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Wednesday, 29 May 2013
افغان صوبے پنج شیر کے گورنر ہاوٴس پر حملہ، 6خود کش حملہ آور ہلاک
Posted by Unknown on 03:52 with No comments
کابل…افغانستان
کے صوبے پنج شیر کے گورنر ہاوٴس میں داخل ہونے والے 6خود کش حملہ آوروں کو
ہلاک کردیا گیا۔ کابل میں میں حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے ملک کے ایک
انتہائی مستکم علاقے میں حملہ کیاگیاتھا۔صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا
ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس چھ خود کش حملہ آور گورنرہاوٴس کے دفاترمیں
داخل ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں میں سے 6کو ہلاک کردیا جبکہ ایک
نے خود کو اڑالیا۔
سڈنی مسلسل دوسرے روز بھی دھند کی لپیٹ میں
Posted by Unknown on 03:51 with No comments
سڈنی…آسٹریلیا
کا شہر سڈنی مسلسل دوسرے روز بھی دھند کی لپیٹ میں ہے ،کئی پروازیں اور
معمولات زندگی شدید متاثر ہورہا ہے ،مشرقی ساحلی علاقوں اور قریبی شہروں
میں اندرون ملک پروازیں معطل اور تاخیر کاشکار ہیں۔ متعدد پروازوں کا رخ
دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے ،فیری سروس بھی متاثر ہو رہی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

