Friday 21 June 2013

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہم اینڈرائیڈ پر چلنے والا کوئی کیمرہ دیکھ رہے ہیں، یہ سام سنگ کی قدیم روایات سے بھی کافی دور ہے، لیکن پھر بھی یہ اپنی خصوصیات کے اعتبار سے یہ آپریٹنگ سسٹم کا حامل سب سے شاندار کیمرہ ہے۔ سام سنگ اس معاملے میں بہت سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔
پہلی چیز جو شاید آپ جاننا چاہیں گے وہ ہے اس کا کیمرہ بہت بڑا ہے، 495 گرام وزنی، اور اگر آپ بنیادی طور پر پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرے یا فون کی تلاش میں ہیں تو گلیکسی کیمرہ (یا ایس 4 زوم) آپ کے لیے بہتر ہوگا، کیونکہ یہ کیمرہ بنیادی طور پر تجربہ کار فوٹوگرافرز کے لیے ہے۔
سب سے پہلے یہ تبدیل کیے جانے کے قابل لینسز کے ساتھ ہے، جس میں 3ڈی اور لانگ زوم لینسز کی بھی سپورٹ شامل ہے۔ سامنے کے رخ پر موجود بڑا لینس 20.3 میگاپکسل کی اے پی ایس-سی کلاس کا حامل ہے۔ الیکٹرانک ویوفائینڈر ایس وی جی اے ریزولیوشن کا ہے۔ گلیکسی این ایکس برسٹ موڈ میں 1/6000 سیکنڈ کی زیادہ سے زیادہ شٹرسپیڈ کے ساتھ 8.6 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے تصاویر لے سکتا ہے۔ کیمرے کے بالائی حصے میں زینن فلیش موجود ہے۔
کیمرہ 24 یا پچاس ایف پی ایس پر 1080 پکسل کی فل ایچ ڈی وڈیو بنا سکتا ہے۔ آپٹیکل امیج اسٹبیلائزیشن میں اس میں موجود ہے۔ یہ 30 مختلف سیٹنگز کے ساتھ آئے گا جو ایڈوبی فوٹوشاپ لائٹ روم کے ساتھ پس منظر کو تبدیل کرنے کے علاوہ جف امیجز بنانے میں بھی کام آ سکتی ہیں۔ یہ بیشتر ناتجربہ صارفین کو بھی مدددے سکتی ہیں۔
گلیکسی این ایکس اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین پر چلتا ہے۔ اس کی پشت پر 4.8 انچ کا ایچ ڈی ریزولیوشن کا بڑا ٹچ اسکرین پینل ہے۔ اسے 1.6 گیگاہرٹز کویڈ کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم کی طاقت حاصل ہے۔ اسٹوریج 16 جی بی کی ہے اور اس میں کارڈسلاٹ کے ذریعے مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کنیکٹیوٹی کے لیے یہ وائی فائی، ایل ٹی ای، جی پی ایس اور بلوٹوتھ 4.0 استعمال کرتا ہے۔ کیمرہ 4360 ایم اے ایچ کی زبردست گنجائش والی بیٹری بھی رکھتا ہے۔ اور بلاشبہ اس میں کیمرےکی شیئرنگ صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے چند سروسز پہلے سے لوڈڈ ہوں گی۔ قیمت اور دستیابی کی تفصیلات فی الوقت معلوم نہیں لیکن کیا پیشہ ور فوٹوگرافرز کو اینڈرائیڈ کی واقعتاً ضرورت ہے؟ اس سوال کا جواب شاید کچھ عرصے تک تو نہ دیا جا سکے لیکن یہ کیمرہ مبتدی فوٹوگرافرز کو پروفیشنل بنانے میں بلاشبہ مددکرے گا۔

0 comments:

Post a Comment