Wednesday, 5 June 2013

دنیا میں پائے جانے والے تمام رینگنے والے جانوروں میں کچھوا ایسا جانور ہے جو سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اور اسکی مقبولیت کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اسے پالا بھی جا سکتا ہے۔ جبکہ کچھ لوگ اسے اسکے گوشت اور خوبصورت خول کی وجہ سے ترجیح دیتے ہیں۔ ان میں زمین اور پانی دونوں جگہ پر رہنے کی خصوصیت ہوتی ہے۔ چند عجیب و غریب کچھوؤں کی فہرست درج زیل ہے۔

(Spiny Softshell Turtle (Apalone Spinifera
یہ عجیب نظر آنے والا کچھوا امریکہ کینیڈا اور میکسیکو کے ٹھنڈے میٹھ پانی میں پائے جانے والے کچھوے کی نسل سے ہے۔ اس کچھوے کی 6 اقسام ہیں اور ان سب کے سر کے اطراف،پاؤں اور خول پر نشانات موجود ہوتے ہیں۔

(Leatherback Turtle (Dermochelys Coriacea
یہ کچھوا lute turtle بھی کہلاتا ہے۔ اسے تمام کچھووں میں بڑا کچھوا مانا جاتا ہے۔ رینگنے والے جانورں میں یہ چوتھا بڑا جانور سمجھا جاتا ہے۔ اسکا خول اسے دوسرے کچھوؤں سے ممتاز بناتا ہے۔ کیونکہ اسکا خول اسکے جسم کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

(Eastern Long Necked Turtle (Chelodina Longicollis
اس فہرست میں اس کچھوے کو شامل کرنا اسکے لمبی گردن کے حامل ہونے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اسکی چند دلچسپ علامات بھی ہیں۔ جب یہ کچھوا خطرہ محسوس کرتا ہے تو اپنے گلپھڑوں سے نہایت بدبودار سیال خارج کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اس لمبی گردن والے کچھوے کی خصوصیت یہ ہے کہ  یہ اپنے سر کو موڑ کر اپنے خول میں چھپا لیتا ہے جبکہ دوسرے کچھوے اپنی گردن کو براہ راست پیچھے کی جانب کھینچتے ہیں۔

Argentine Snake-necked Turtle (Hydromedusa Tectifera
کچھوؤں کی یہ قسم اپنی لمبی گردن کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کا شمار ان پالتو جانوروں میں ہوتا ہے جنکی سب سے زیادہ تجارت کی جاتی ہے۔ یہ برازیل،ارجنٹائن،پیراگوائے اور یوروگوئے میں پایا جاتا ہے۔ اسکی لمبائی 11 انچ تک ہوتی ہے جبکہ اسکا خول انتہائی سخت ہوتا ہے۔

(Alligator Snapping Turtle (Macrochelys Temminkii
یہ کچھوا میٹھے پانی میں پائے جانے والے کچھوؤں میں سے ایک ہے۔ یہ کچھوا اپنے بڑے جسم،بھاری سر،لمبے اور موٹے خول کیوجہ سے جانا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ کچھوا ہر کھانے والی چیز کی وجہ سے بھی مشہور ہے جو یہ سانپوں اور کچھوؤں سے حاصل کرتا ہے۔

(Cantor's Jinat Soft-shelled Turtle (Pelochlys Cantorii
یہ کچھوا میٹھے پانی میں پائے جانے والے کچھوؤں کی اقسام میں سے ہے۔ اسکے مشہور ہونے کی وجہ وسیع سر،چھوٹی آنکھیں۔اور ہموار اور زیتون کے رنگ کا خول ہے۔ یہ 6 فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے جبکہ اسکا وزن 100 پونڈ ہے۔ یہ زیادہ تر ریت میں رہتا ہے اس وقت اسکا صرف منہ اور آنکھیں دکھائی دیتی ہیں۔

(Spiny Turtle (Heosemys Spinosa
یہ دنیا کا سب سے غیر معمولی دکھائی دینے والا کچھوا ہے۔ پہاڑی جنگلات میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ فلپائن،تھائی لینڈ،برونائی،انڈونیشیا،ملائیشیا اور سگا پور کے قریبی علاقوں میں چھوٹی ندیوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کچھوے کو cog-wheel turtle بھی کہا جاتا ہے۔ اسکے اس نام کی وجہ سے اسکےخول کے گرد موجود نوکیلے کانٹے ہیں۔

(Mata Mata (Chelus Fimbriatus
یہ اس فہرست کا سب سے عجیب کچھوا ہے۔ جو کہ جنوبی امریکہ کے ایمیزون اور Orinoco کے تالابوں میں پایا جاتا ہے۔ اسکا خول درخت کی چھال کی مانند ہوتا ہے۔ جبکہ اسکا سر درخت سے گرے ہوئے پتوں کی طرح لگتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے کچھوؤں میں سے ایک ہے۔ انکے خول کالے اور براؤن بھی ہوتے ہیں۔ جو 18 انچ تک بڑے ہوتے ہیں انکا وزن 15 کلو گرام تک ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment