Thursday, 20 June 2013

زرد رنگ کے انسانی شخصیت پر اثرات
 
٭زرد رنگ خزاں کے پتوں کا رنگ ہے جو بڑھاپے، بزدلی، گرم جوشی کے ساتھ ساتھ خوشی، دھوپ، موسم گرما اور دھوکے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
٭انگریزی زبان میں ’Yellow‘ روایتی طور پر بزدلی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور American Slangمیں بزدل آدمی کو Yellowبھی کہا جاتا ہے۔
٭اٹلی میں Crime Stories کو ’Yellow‘ کہا جاتا ہے۔ کیونکہ 1930میں جب کرائم ناول کی پہلی سیریز شائع ہوئی تو ان کے کور پیلے رنگ کے ہوتے تھے۔
٭تھائی لینڈ کے تھائی سولر کیلنڈر میں ’Yellow‘ کو سوموار کے دن کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ سوموار کا دن تھائی لینڈ کے بادشاہ کی پیدائش کا دن سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے سوموار کو پیلے رنگ کا لباس کوئی بھی شخص پہن سکتا ہے۔
٭’Yellow Journalism‘ (زرد صحافت) کی اصطلاح ایسی صحافت کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو جذبات ابھارنے، حقائق کے بگاڑنے یا
حقائق کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتی ہے۔
٭امریکا کے دو اخبارات Joseph Pulitzerکا نیویارک ورلڈ، اور W.R.Heartsکا نیویارک جرنل، ایسی رپورٹنگ کرتے تھے۔ (خاص طور پر Spanish American جنگ کے دوران۔ یہ اصطلاح اس مضمون سے لی گئی جس کا نام ’The Yellow Kid‘ تھا یہ مضمون ان دونوں اخباروں میں شائع ہوتا تھا۔
٭فٹ بال اور ہاکی کے کھیل میں ریفری کھلاڑی کو وارننگ دینے کے لیے پیلا کارڈ دکھاتا ہے۔
٭امریکی فٹ بال میں ریفری پنیلٹی دینے کے لیے پیلا جھنڈا گرائونڈ میں پھینکتا ہے۔
٭Auto Racingمیں جہاں پیلا جھنڈا دکھایا جاتا ہے وہاں سے کاریں ایک دوسری کو اوررٹیک نہیں کر سکتیں۔
٭کچھ ممالک میں ٹیکسی کا رنگ پیلا ہوتا ہے، یہ پریکٹس شکاگو سے شروع ہوئی تھی جہاں ٹیکسی تیار کرنے والے John D.Hertzنے ٹیکسی کو پیلا رنگ دینا شروع کیا تھا۔ اس نے یونیورسٹی آف شکاگو کی تحقیق سنی کہ پیلا رنگ زیادہ فاصلے سے نظر آجاتا ہے۔ کچھ ممالک میں اسکول کی بسوںکو پیلے رنگ میں تیار کیا جاتا ہے تاکہ سڑک پر واضح نظر آئیں اور حادثے سے محفوظ رہیں اور کہا جاتا ہے کہ اسکول کے بچوں کا موڈ بھی اچھا رہتا ہے۔
٭پیلا رِبن خواتین استعمال کرتی تھیں جو اس بات کی علامت ہوتا تھا کہ ان کے شوہر جنگ سے زندہ بچ کر واپس آ جائیں گے۔
٭مصر میں زرد رنگ سوگ منانے کو ظاہر کرتا ہے، لیکن جاپان میں زرد رنگ جرأت کو ظاہر کرتا ہے۔
٭کہا جاتا ہے کہ پیلارنگ غصے اور Frustration کے جذبات بھی ابھارتا ہے۔ اگر کمرے میں پیلا رنگ دیواروں پر کیا گیا ہے تو وہاں لوگ جلد غصے میں آئیں گے اور وہاں بچے نسبتاً زیادہ روئیں گے۔
٭زرد رنگ انسان میں توانائی ابھارتا ہے اور بھوک کو بھی ابھارتا ہے۔
٭یونانی ثقافت میں زرد رنگ اداسی کو ظاہر کرتا ہے اور فرانسیسی ثقافت میں ’’حسد‘‘ کو ظاہر کرتا ہے۔
٭سٹڈی روم کے لیے زرد رنگ بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ زرد رنگ دماغ کو تیز کر دیتا ہے۔
٭Yellow Pagesکی اصطلاح ان صفحات کے لیے بولی جاتی ہے جو ٹیلی فون ڈائریکٹری میں اشیا اور خدمات کو دکھانے کے لیے مختص ہوتے ہیں۔
٭انڈیا میں زرد رنگ کسانوں کی علامت ہے اور بہار کا تہوار منانے کے لیے زرد رنگ میں لوگ ملبوس ہوتے ہیں۔
٭زرد رنگ جلد نظر آنے والا رنگ ہے اور یہ رنگ لوگوں کی توجہ بھی جلدی حاصل کر لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ رنگ ٹریفک سگنلز اور اشتہاروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔رات کو سوتے وقت پیلے رنگ کی چادر اوڑھنے سے مچھر نزدیک نہیں آتے۔

0 comments:

Post a Comment