Tuesday 9 July 2013

FIFA 13 فیفا 13 نوکیا لومیا پر آ گیا لیکن ونڈوز فون پر نہیںفٹ بال کے گیمز کے سلسلے کا جدید ترین گیم فیفا 13 نوکیا لومیا اسمارٹ فونز میں آ گیا ہے لیکن بحیثیت مجموعی ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے جاری نہیں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گیم اینڈرائیڈ تک کے لیے دستیاب نہیں۔
ایکس باکس انیبلڈ اس گیم میں نئے خصوصیات اور مزید بہتر کنٹرولز بھی شامل ہیں۔ گرافکس کو بھی نئی سطح پر لے جایا گیا ہے۔
گیم 500 ٹیموں کے 15 ہزار سے زائد کھلاڑی پیش کرتا ہے۔ اس میں پس منظر کی بھی کمی نہیں کیونکہ 32 اسٹیڈیمز موجود ہیں، جہاں کھلاڑی کل 30 لیگز میں کھیل سکیں گے۔
گیم صرف 4.99 ڈالرز میں دستیاب ہے۔ گیم بذات خود بہت بھاری بھرکم ہے یعنی 951 ایم بی ہے اس لیے اگر آپ اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کے خواہشمند ہیں تو یقینی بنائيں کہ آپ کے پاس ایک اچھا وائی فائی کنکشن ہو۔
لیکن اب بھی یہ امر حیران کن ہے کہ گیم صرف لومیا کے لیے دستیاب ہے، بہرحال اس کی وجہ ہے کہ لومیا برانڈ نام بذات خود ونڈوز فون سے زیادہ مشہور ہے۔ اور ان چند اسمارٹ فونز تک محدود کرنے کے باوجود ای اے ونڈوز فون کے حامل تقریباً تمام افراد کو گیم تک رسائی دے رہا ہے۔
گیم کا لنک یہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment