اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اُٹھو کہ برکتوں کا پھر آگیا مہینہ
نازل ہوا ہے اس میں قرآن کا خزینہ
آؤ نماز پڑھ کر قرآن تم اُٹھا لو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اُٹھو اے مومنو تم یہ نیک کام کر لو
وقتِ سحر ہے آیا کُچھ اہتمام کر لو
رمضان کا مہنیہ یونہی نہ تم گزارو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
تسبیح تم خُدا کی کرتے رہو ہمیشہ
ہے بادشاہ اُسی سے ڈرتے رہو ہمیشہ
بتلائیں جو نبی نے وہ ساری باتیں مانو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
بس یہ نہیں ہے کافی تم بھوکے پیاسے رہنا
کارِ حرام سے بھی پرہیز کرتے رہنا
خوشنودیِ خُدا میں روزے کا حق ادا ہو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اے مومنو حسد سے غیبت سے بچتے رہنا
بے جا کسی پہ ہر گز ظلم و ستم نہ ڈھانا
تعلیمِ حق یہی ہے حق نہ کسی کا مارو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
جھوٹ اور بدگمانی سے اجتناب کرنا
گر کر سکو تو اپنا خود احتساب کرنا
جو کُچھ غلط کہا اُس کی معافی مانگو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
چھوڑو لڑائی جھگڑے گالی گلوچ گانے
مومن وہی ہے سچا حق بات کو جو مانے
اپنے گناہوں پر تم توبہ کے پردے ڈالو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اے سرفرؔاز یہ لکھو کم تولنا نہیں تم
زائد منافع لے کر کُچھ بیچنا نہیں تم
رزقِ حلال کھاؤ ایمان کو بچا لو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اُٹھو کہ برکتوں کا پھر آگیا مہینہ
نازل ہوا ہے اس میں قرآن کا خزینہ
آؤ نماز پڑھ کر قرآن تم اُٹھا لو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اُٹھو اے مومنو تم یہ نیک کام کر لو
وقتِ سحر ہے آیا کُچھ اہتمام کر لو
رمضان کا مہنیہ یونہی نہ تم گزارو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
تسبیح تم خُدا کی کرتے رہو ہمیشہ
ہے بادشاہ اُسی سے ڈرتے رہو ہمیشہ
بتلائیں جو نبی نے وہ ساری باتیں مانو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
بس یہ نہیں ہے کافی تم بھوکے پیاسے رہنا
کارِ حرام سے بھی پرہیز کرتے رہنا
خوشنودیِ خُدا میں روزے کا حق ادا ہو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اے مومنو حسد سے غیبت سے بچتے رہنا
بے جا کسی پہ ہر گز ظلم و ستم نہ ڈھانا
تعلیمِ حق یہی ہے حق نہ کسی کا مارو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
جھوٹ اور بدگمانی سے اجتناب کرنا
گر کر سکو تو اپنا خود احتساب کرنا
جو کُچھ غلط کہا اُس کی معافی مانگو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
چھوڑو لڑائی جھگڑے گالی گلوچ گانے
مومن وہی ہے سچا حق بات کو جو مانے
اپنے گناہوں پر تم توبہ کے پردے ڈالو
اللہ نبی کے پیارو اُٹھو اے روزے دارو
موقع یہ پھر ملا ہے تم عاقبت سنوارو
اے سرفرؔاز یہ لکھو کم تولنا نہیں تم
زائد منافع لے کر کُچھ بیچنا نہیں تم
رزقِ حلال کھاؤ ایمان کو بچا لو
0 comments:
Post a Comment