Sunday 7 July 2013

Mere Lab Pe Hai Roz O Shabana...

Posted by Unknown on 02:31 with No comments

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

عشق اُن کی گلی سے ہے مُجھ کو
اور خیالوں میں ہے آنا جانا

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

تم کو دُنیا مبارک ہو لوگو
مُجھ کو آقا اور اُن کا گھرانہ

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

بھیک مانگوں میں کیوںکر کِسی سے
شان اُن کا ہے دینا دِلانا

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

اپنے آقا کے صدقے میں جاؤں
اُن پہ قربان میرا گھرانہ

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

لِکھ دے مولا مقدر میں میرے
اُن کی نعلین سر پر اُٹھانا

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

خواب میں سرفراؔز میں نے دیکھا
ہو رہا ہوں مدینے روانہ

میرے لب پہ ہے روز و شبانہ
یا نبی یا نبی کا ترانہ

0 comments:

Post a Comment