"انجیر۔۔۔۔۔۔"
انجیر
کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے
نعمت بیش بہا ہے۔۔۔ انجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے۔۔۔ چہرے کو سرخ و
سفید رنگت عطا کرتا ہے۔۔۔ انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے۔۔۔
انجیر کے اندر پروٹین۔۔۔ معدنی اجزائ۔۔۔ شکر ۔۔۔کیلشیم۔۔۔ فاسفورس۔۔۔ پائے جاتے ہیں۔
دونوں
انجیر یعنی خشک۔۔۔ اور تر ۔۔۔ میں وٹامن " A " اور " C" کافی مقدار میں
ہوتے ہیں۔۔۔ وٹامن" B" اور "D" قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔۔۔ ان اجزاء کے پیش
نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔ اس لئے عام کمزوری۔۔۔
اور۔۔۔ بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہوگا۔۔۔۔۔
کمر میں درد ہو تو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment