برسلز…این
جی ٹی…بیلجئیم کے نیشنل باٹو نیکل گارڈن میں دنیا کاسب سے بڑا اور بدبو
دار پھول کِھلا ہے جس نے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔ بیلجئیم کے
دارالحکومت برسلز میں موجود باغ میں اس پھول نے 3دن قبل کھلنا شروع اور بعد
ازاں پوری طرح کھلنے پر مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 8
فٹ بڑا یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جس کی
بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر
40سال ہوتی ہے جس پر صرف ایک پھول ایک دن یا چند گھنٹوں کے لیے ہی کھلتا
ہے۔ یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کو دنیا کا سب سے
بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔
Wednesday 10 July 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment