Wednesday, 3 July 2013

دنیا کی سب سے بڑی عمارت چین میں کھول دی گئی جس میں سڈنی کے معروف اوپیرا ہاؤسز جیسی 20 عمارات سماسکتی ہیں۔
صوبہ شیوچان کے شہر چینگ ڈو میں تعمیر کی جانے والی نیو سنچری گلوبل سینٹر نامی عمارت 19 ملین اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، جس میں ایک گاؤں، ایک واٹر پارک، متعدد ہوٹلز اور بہت کچھ موجود ہے۔
شیشوں سے تیار اس عمارت میں جانے والوں کو برفباری یا سرد موسم سے بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں کا موسم تو اس کا اپنا مصنوعی سورج کنٹرول کرتا ہے۔
یہ عمارت 200 میٹر لمبی، 400 میٹر چوڑی اور 100 میٹر بلند ہے۔
چینی حکام کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی عمارت صرف 3 سال کے ریکارڈ عرصے میں مکمل کی گئی ہے۔
حکام تو اسے ایک سمندری شہر قرار دیتے ہیں جسے انسان نے تعمیر کیا ہے۔
اسے عراقی نژاد برطانوی شہری زہا حدید نے ڈیزائن کیا ہے اور اسکا مصنوعی سورج عمارت کو 24 گھنٹے منور رکھتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment