Friday 12 July 2013



 ٹورنٹو…این جی ٹی…کینیڈا کے شہرٹورنٹو کے ماہر انجینئرز کی ٹیم نے انسانی طاقت سے چلنے والا انوکھا ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے۔ ایرو ویلو نامی ٹیم نے پیڈلنگ پائلٹ کے ذریعے اُڑایا جانے والا ہیلی کاپٹر اٹیلس(Atlas) تیار کیا ہے جس میں 67فٹ لمبے بلیڈوں والے چار روٹرسسٹم اور گھومنے والے پَروں کے چار سیٹ لگائے گئے ہیں جو 155فٹ لمبے اور 115پاؤنڈ (54کلوگرام) وزنی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیم کے پائلٹ نے جہاز کو 60سیکنڈ (ایک منٹ) تک 32اعشاریہ 8اسکوائر فٹ (10اسکوائر میٹر) کے محدود دائرے میں زمین سے 9اعشاریہ 8فٹ (3میٹر) اونچا اڑا کر انسانی طاقت سے چلنے والے ہیلی کاپٹر کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ اس کے نتیجے میں ایرویلو ایوی ایشن انڈسٹری کے معتبر ایوارڈ اسکور اسکائی کا 33سال سے ناقابلِ تسخیر چیلنج مکمل کرنے میں کامیاب ہونے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے 2لاکھ 50ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کرلی۔

0 comments:

Post a Comment