Friday 12 July 2013

ایک اچھے ایپ اسٹور کا معیار کیا ہے؟ ایپس کی تعداد؟ یا معیار کو مقدار پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ بیشتر کمپنیوں کے لیے معیار ہے جو اہمیت رکھتا ہے۔ ایپل اپنی 9 لاکھ ایپس میں سے بیشتر کے معیار کے لیے جانا جاتا ہے لیکن یہ کہانی کا مکمل رخ نہیں ہے۔
ایک نئی اینالٹک کمپنی ایڈیوین کے مطابق ایپ اسٹور کی بیشتر ایپس چند مرتبہ سے زیادہ ڈاؤنلوڈ نہیں کی گئیں۔
ایڈیوین کہتا ہے کہ “ہمارے ڈیٹابیس میں 8 لاکھ 88 ہزار 856 میں سے 5 لاکھ 79 ہزار ایپس نیم مردہ ہیں۔” یہ ایپس کبھی بھی سرفہرست 1000 میں جگہ نہیں بنا سکیں۔
“انہیں روزانہ ایک دو ڈاؤنلوڈز ضرور مل جاتے ہیں – یہاں تک کہ 100 یا اس سے زیادہ بھی – لیکن یہ ایک ڈیولپر کے لیے کافی نہیں کہ وہ اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکے یا ایپ کو سپورٹ دینے کے لیے تحریک پا سکے۔”
کچھ عرصہ قبل کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صرف فلیش لائٹ کی 9 ہزار ایپلی کیشنز ایپ اسٹور میں موجود ہیں جو صورتحال کو نمایاں کرنے کے لیے کافی ہے۔
اس سے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ایپ اسٹورز کے معاملے میں اعلیٰ معیار کی ایپس ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ جب تک بنیادی چیزوں کا احاطہ کرلیا جاتا ہے اسٹور کی ساکھ رہتی ہے۔ اور یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ یہاں وہ ایپس 35 فیصد ہیں جنہوں نے 50 ارب ڈاؤنلوڈز لیے ہیں۔”

0 comments:

Post a Comment