Thursday, 18 July 2013

Caliphate Of Farooq-e-Azam R.A

Posted by Unknown on 02:43 with No comments
خلافت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ



*حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے بعد دس سال چھ ماہ دس دن تک ٢٢ لاکھ مربع میل زمین پر اسلامی خلافت قائم کی۔  
*آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے دور میں ٣٦٠٠ علاقے فتح ہوئے۔  
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے دور میں ٩٠٠ مامع مساجد اور ٤٠٠٠ عام مسجدیں تعمیر ہوئیں۔  
*قیصروکسریٰ دنیا کی دو بڑی سلطنتوں کا خاتمہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  ہی کے دور میں ہوا۔   

*آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے عہد میں عدالت کے ایسے بے مثال فیصلے چشم فلک نے دیکھے جن کا چرچا چارو انگ عالم پھیل گیا۔ 
 
*فتوحات عراق، ایران، روم ، ترکستان اور دیگر بلا دعجم پر اسلامی عدل کا پرچم لہرانا سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بے مثال کارنامہ ہے۔ 

*حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے زریں اور درخشندہ عہد پر کئی غیر مسلم بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔  

*حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے آفاقی دین کی تعمیر و ترقی کے اوج ثریا پر پہنچانے اور دنیا بھر میں اسلام کی سطوت و شوکت کا سکہ بٹھانے کا سہرا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے سر ہے۔

0 comments:

Post a Comment