Friday, 5 July 2013

دل کی دعا ہے مولا ایمان دل پہ لِکھ دے

دل کی دعا ہے مولا ایمان دل پہ لِکھ دے
محبوب کا وسیلہ ایمان دل پہ لِکھ دے

ایمان پر ہی میرا ہو خاتمہ خُدایا
دے پنجتن کا صدقہ ایمان دل پہ لِکھ دے

رحمت کے پھول دے دے حُبِ رسول دے دے
دل ہے بڑا شکستہ ایمان دل پہ لِکھ دے

ایمان دینے والے ایمان کی کر حفاظت
محروم ہو نہ بندہ ایمان دل پہ لِکھ دے

نورِ محمدیؐ دے دل روشنی سے بھر دے
انمول دے خزانہ ایمان دل پہ لِکھ دے

امت میں سب سے زیادہ ایماں مِلا ہے جس کو
بو بکرؓ کا وسیلہ ایمان دل پہ لِکھ دے

ایمان پر ہو جینا ایمان پر ہو مرنا
ایمان کا دے گہنا ایمان دل پہ لِکھ دے

ایمان چھِن نہ جائے ہیں گھات میں لُٹیرے
ایماں میرا بچانا ایمان دل پہ لِکھ دے

مولا سے اے اُجاگرؔ کر یہ دُعا برابر
ہو عُمر بھر کا ناطہ ایمان دل پہ لِکھ دے

0 comments:

Post a Comment