Friday, 5 July 2013

Five Evils

Posted by Unknown on 21:24 with No comments
پانچ برائیاں

حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :پانچ برائیاں ایسی ہیں کہ اگر تم اُن میں مبتلا ہوئے تو بہت برا ہو گا
(۱)پہلی برائی بدکاری ہے کہ یہ اگر کسی گروہ میں اعلانیہ ہونے لگے تو اُ نہیں ایسی ایسی بیماریاں لاحق ہوں گی۔ جو ان سے پہلوں میں نہیں تھیں
(۲)دوسری برائی ناپ تول میں کمی ہے۔یہ برائی کسی قوم میں پیدا ہو جائے تواللہ تعالیٰ ان پر قحط اور خشک سالی مسلط کردیتے ہیں۔اور وہ ظالم اقتدار کے ظلم کا نشانہ بنتی ہی
(۳)تیسری برائی زکوٰۃ نہ دینا ہے۔یہ خرابی جن لوگوں میں پیدا ہوتی ہی۔ان پر آسمان سے پانی برسنا رک جاتا ہی۔اگراس علاقہ میں جانور یا پرندے نہ ہوں تو ذرا بھی بارش نہ ہو
(۴)چوتھی برائی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے غداری اور عہد شکنی ہی۔یہ خرابی جب رونما ہوتی ہی۔تو اللہ ان کے اوپرغیر مسلم دشمن مسلط کردیتا ہے۔جو ان کی بہت سی چیزیں چھین لیتا ہی
(۵)پانچویں برائی یہ ہے کہ اگر مسلمان حکمران خدا کی کتاب کے مطابق حکومت نہ کریں تواللہ مسلم معاشرہ میں پھوٹ ڈال دیتا ہے۔اور وہ آپس میں کشت و خون کرنے لگتے ہیں
(بیہقی،ابن ماجہ)

0 comments:

Post a Comment