نازک رشتے
رشتے اپنائیت کے ہوں یا خلوص کے ، اتنے ہی نازک ہوتے ہیں جتنے
آبگینے ، ذراسی ٹھیس لگی تو ٹوٹ گۓ ۔
بدگمانی نے سر اٹھایا تو چکنا چور ہوگۓ ،
پھر ان پر کیسا فخر ، کیسا مان ؟؟
ایسا ہوتا ہے ناں !!!
تو پھر کیوں ناں ، ہم اپنے رشتوں کو بد گمانی سے بچائیں ، ایسا کوئ
عمل نہ کریں جس سے اعتبار کے آبگینے کو ٹھیس لگے ۔
0 comments:
Post a Comment